ضلع باغ : کلین اینڈ گرین کشمیر پروگرام کے تحت ضلع باغ میں پودے لگانے کے لیے سول انتظامیہ اور محکمہ جنگلات کی مدد کرنے کے لیے پاک فوج کے جوان بھی پہنچ گئے ہیں ۔پاک فوج کے جوان باغ شہر اور اس کے مضافات میں دولاکھ پچاس ہزار سے زائد پودے لگائیں گے
تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر بھر میں موسم بہار کی شجرکاری کلین اینڈ گرین مہم کے تحت جاری ہے۔ضلع باغ میں شجرکاری مہم کا باضابطہ آغاز کردیا گیا۔
محکمہ جنگلات اور سول انتظامیہ کی مدد کے لیے پاک فوج بھی پہنچ گئ پاک فوج کے جوان اپنے پاتھوں سے دولاکھ پچاس ہزار پودے شہر اور مضافات میں لگائیں گے۔
اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر باغ نے تھانہ باغ اور یادگار کے قریب پودے لگا کر مہم کا افتتاح کیا ،جس میں پاک فوج کے جوانوں سکولز و کالجز کے طلباء وطالبات نے پودے لگائے۔
اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ کرنے کے لیے سب کو ایک ایک درخت لگانا چاہے۔پودے لگانے کے شعور کو اجاگر کرنے کے لیے اس بار شجر کاری مہم میں طلبہ وطالبات کو بھی شریک کیا جارہا ہے۔