بھارتی اداکارہ گوہر خان پر مقدمہ درج 

08:49 AM, 16 Mar, 2021

ممبئی : بھارت کی معروف اداکارہ گوہر خان پر کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود باہر گھومنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گوہرخان کی کورنان وائرس کی دو الگ الگ رپورٹ سامنے آئی ہیں ۔ ایک رپورٹ مثبت جب کہ دوسری منفی ہے ۔ 

رپورٹ کے مطابق ممبئی میں کورونا رپورٹ مثبت آنے کے باوجود اداکارہ بارہ مارچ کو دہلی کی کورونا کی منفی رپورٹ دکھا کر باہر گھومتی ہوئی نظر آئیں ۔

رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے اداکارہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔ 

خیال رہے کہ بھارات میں گزشتہ روز رواں سال کے سب سے زیادہ چھبیس ہزار کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں  ۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق سب سےزیادہ کیسز کورونا وائرس کا ہاٹ سپاٹ قرار دیے جانے والے علاقے مہاراشٹرا میں سامنے آئے ہیں ۔ 

مزیدخبریں