کرونا وائر س نے پنجاب میں آنکھیں دکھانا شروع کر دیں,تعداد 137 ہوگئی

کرونا وائر س نے پنجاب میں آنکھیں دکھانا شروع کر دیں,تعداد 137 ہوگئی

لاہور :پنجاب میں بھی کرونا وائرس نے اپنے شکار کرنا شروع کر دئیے ،پاکستان میں کرونا وائرس نے پنجے گاڑ لیے ،ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 137ہوگئی،سند ھ میں کرونا کے 104کیسز سامنے آگئے۔


سندھ حکومت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ تفتان سے سکھر آنے والے اب تک 76 افراد میںکورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 27 کیسز کراچی اور ایک کا تعلق حیدرآباد سے ہے،بلوچستان کے سرحدی علاقے تفتان میں قائم قرنطینہ ہاؤس سے سکھر پہنچنے والے افراد میں سے 26 کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعدسکھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 76 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا میں بھی کرونا وائر س کے 15کیس سامنے آگئے ہیں،اس سے قبل خیبر پختونخوا میں کرونا کا کوئی کیس موجود نہیں تھا،خیبر پختونخوا کے وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے تصدیق کی ہے کہ خیبر پختونخوا میں 15 کرونا کیسز سامنے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں اب تک کرونا وائرس کے کیس کی تعداد 137ہوگئی ہے،جن میں سندھ سے 104، خیبر پختونخوا میں 15، بلوچستان میں 10، اسلام آباد میں 4،گلگت بلتستان میں 3 اور لاہور میں کرونا کا ایک مریض رپورٹ ہوا ہے۔