خلیجی ریاست میں کورونا وائرس سے پہلا شخص ہلاک

02:36 PM, 16 Mar, 2020

کورونا وائرس سے خلیجی ممالک میں پہلی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔

بین الاقوامی خبرایجنسی کےمطابق بحرین میں مہلک وائرس سے پہلا شخص ہلاک ہوگیا ہے۔ 6 خلیجی ریاستوں میں مجموعی طور پر965 افراد کورونا سے متاثر ہیں۔

بحرین کی وزارت صحت نے ٹویٹ کیا کہ کورونا وائرس کے سبب جاں بحق ہونے والی خاتون 65 سالہ بحرینی شہری تھی جس کی صحت کی حالت انتہائی خراب تھی۔ بحرین میں فی الحال مجموعی طور پر 214 کیسز سامنے آئے ہیں۔

خلیج میں بہت سے معاملات ایران کے ساتھ سفر سے منسلک ہیں جہاں کورونا وائرس سے 724 افراد ہلاک اور 13،900 سے زیادہ متاثر ہو چکے ہیں۔

گزشتہ ہفتے بحرین نے چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے اپنے شہریوں کو ایران سے نکالا تھا جن میں شامل متعدد افراد میں کورونا کا وائرس پایا گیا۔

مزیدخبریں