دنیا کشمیریوں کے دکھ، درد اور کرب کو محسوس نہیں کر رہی، شہباز شریف

01:59 PM, 16 Mar, 2020


لندن :پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا کو نہیں بھولنا چاہیے کہ 80 لاکھ سے زائد کشمیری بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں 5پانچ اگست 2019سے "مودی وائرس"کے تسلط، جبر و استبداد اور لاک ڈائون کا شکار ہیں۔

ان خیالات کا اظہار شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر جاری  اپنے بیان میں کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ"مودی وائرس"کا علاج میسر ہونے کے باوجود دنیا نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں، کشمیریوں کے دکھ، درد اور کرب کو محسوس نہیں کر رہی۔

مزیدخبریں