میری شادی کو ختم کرنے کیلئے سعود کے بارے میں کئی افواہیں پھیلائی گئیں، جویریہ سعود

01:39 PM, 16 Mar, 2020

اسلام آباد: اداکارہ جویریہ سعود نے انکشاف کیا کہ ان کی شادی کو ختم کرنے کے لئے سعود کے بارے میں کئی افواہیں پھیلائی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ جب ان کی شادی اداکار سعود کے ساتھ ہونے جارہی تھی تو ان کی والدہ کو بتایا گیا کہ اداکا سعود پہلے سے شادی شدہ ہیں اور ان کے تین بچے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شوبز انڈسٹری کی ایک اداکارہ نے بھی ان کا گھر توڑنے کو شش کی لیکن انہوں نے اسے گھر سے باہر نکال دیا تھا۔ اداکارہ نے سعود کے ساتھ 2015 میں شادی کی جن میں سے ان کا ایک بیٹا اور بیٹی ہے۔

مزیدخبریں