میشا شفیع بہادر خاتون ہے، حریم فاروق

01:32 PM, 16 Mar, 2020

اسلام آباد: اداکارہ حریم فاروق نے کہا کہ گلوکارہ میشا شفیع ایک بہادر خاتون ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ایوارڈز کی تقسیم میں میرٹ کا خیال نہیں رکھا جاتا ، اگر کسی اداکار پر کیسا چل رہا ہے تو اسے ایورڈ نہیں ملنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ نئے اداکاروں میں فریال محمود ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں اور وہ ان کا احترام کرتی ہیں اور اداکار علی رحمان خان کا شمار بہترین دوستوں میں ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اداکار مہوش حیات فلم انڈسڑی کی ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں اور فلم ” پنجاب نہیں جاﺅں گی“ میں ان کی اداکاری بے مثال تھی۔

سوشل میڈیا بارے سوال پر انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیاکو نظم و ضبط پر عملدرآمدکی اشد ضرورت ہے۔

مزیدخبریں