اسلام آباد: اداکارہ زارا نور عباس نے کہا کہ مارننگ شو ایک اچھا ٹرینڈ تھا جسے شادیوں کے رواج نے خراب کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مارننگ شوز کی اپنی پہچان تھی جسے لوگ شوق سے دیکھا کرتے تھے اور پسند بھی کیا کرتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ مارننگ شوز میں شادیوں کی عیر ضروری رسومات کو نشر کرکے ان شوز کی اہمیت کمی دیکھنے میں آرہی ہے اور دوسری جانب شادیوں میں بھی غیر ضروری رسومات میں اضافی ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب وہ شوبز کی فیلڈ میں قدم رکھا تھا تو انہیں فیملی سپورٹ نہیں تھی لیکن انہوں نے اپنے کام کے ذریعے ثابت کیا کہ شوبز ایک غلط فیلڈ نہیں ہے۔