کامیابی کےساتھ ناکامی بھی زندگی کا حصہ ہے ‘ لیلیٰ

12:20 PM, 16 Mar, 2020

لاہور:اداکارہ لیلیٰ نے کہا ہے کہ کامیابی کے ساتھ ناکامی بھی زندگی کا حصہ ہے ،کبھی مایوس نہیں ہوتی بلکہ مثبت سوچ کے ساتھ مستقبل کی منصوبہ بندی کرتی ہوں۔

لیلیٰ نے کہاکہ فلم انڈسٹری میں بہتری کی امید پیدا ہوئی ہے لیکن مجموعی پر جو حالات ہیں وہ سب کے سامنے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی اچھا پراجیکٹ ملے گاضرور کام کروںگی ۔ فلم انڈسٹری میں تمام لوگوں کے ساتھ رابطے ہیں اورمیں دوستوں کوبڑی اہمیت دیتی ہوں۔

لیلیٰ نے مزید کہا کہ میں مستقبل کے بارے میں مایوس ہونے کی بجائے مثبت ذہن کےساتھ سوچ بچارکرتی ہوں ،اگرکبھی ناکامی کا سامناکرنا پڑے تواس سے سیکھتی ہوں اور ناکامی کی وجہ بننے والے اسباب کو دوبارہ نہ دہرانے کا عزم کرتی ہوں۔

مزیدخبریں