استور:استور میں امریکی شہری مسٹر جِم نے 90 ہزار امریکی ڈالر کے عوض ایک مارخور کا شکار کیا۔
سیکریٹری جنگلات آصف اللہ خان کے مطابق اِس سیزن کا یہ آخری شکار تھا، اِس سے پہلے گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں تین اور مارخور کے شکار ہوچکے تھے۔سیکریٹری جنگلات نے بتایا کہ جوٹیال گلگت میں ایک لاکھ 10 ہزار ڈالر، دوسرا بونجھی استور میں ایک لاکھ ڈالر جب کہ تیسرا حراموش گلگت میں ایک لاکھ 5 ہزار ڈالر میں شکار ہوچکے ہیں۔شکار سے حاصل ہونے والی رقم کا 20 فیصد حصہ حکومت جب کہ 80 فیصد کمیونٹی کو دیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مارخور کا شکار کرنے والے امریکی شہری برائن کنسل ہارلن نے پرمٹ کی مد میں ایک لاکھ10 ہزار امریکی ڈالر یعنی ایک کروڑ 52 لاکھ روپے ریکارڈ فیس ادا کی جو کہ پرمٹ کی مد میں ادا کی گئی اب تک کی سب بڑی رقم ہے۔