ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے سب مسلمانوں کہ دل جیت لیے جن انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کھری کھری سنا دیں ۔
نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعہ کی دنیا بھر کے رہنماوں نے مزمت کی مگر صدر ٹرمپ نے صرف اس خبر کا ایک لنک شیئر کر دیا۔ گارڈین کے مطابق صدر ٹرمپ نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو ٹیلی فون کی اور پوچھا کہ امریکا آپ کی کیا مدد کرسکتا ہے؟ اس پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نےانہیں مشورہ دیا کہ امریکا تمام مسلم کمیونٹی سے محبت اور ہمدردی کا اظہار کرے۔
نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم سے گفتگو اور واقعے کے دس گھنٹے بعد ٹرمپ نے دوسرا ٹوئٹ کیا اور قتل عام کی مذمت کی ۔
نیوزی کی وزیراعظم نے اس واقعہ کے بعد مسلمانوں کی دلجوئی کے لیے مسلم لباس میں ان سے ملاقات بھی کی۔ اور مسلم کمیونٹی کو اپنے ملک کا خاص حصہ قرار دیا۔