کرائسٹ چرچ:نیو زی لینڈ میں ہونے والے ہولناک دہشتگردی کے واقعہ میں 50افراد کی شہادت کی اطلاعات ہیں جن میں اب 6پاکستانیوں کے شہید ہو نے کی بھی تصدیق کی جا رہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ہائی کمشنر معظم شاہ نے 6پاکستانیوں کے شہید ہونے کی خبر کی تصدیق کر دی ،ڈپٹی ہائی کمشنر نے کہا کہ شہید ہونے والے پاکستانیوں کے نام مقامی مسجد کے امام نے پڑھ کر سنائی ، مجموعی طورپر9 پاکستانیوں کی گمشدگی کی اطلاعات ملی تھیں۔
ڈپٹی ہائی کمشنر نے کہا کہ نیوزی لینڈ حکام نے 6 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق کردی، پاکستانی شہدا میں سہیل شاہد، سید جہاندادعلی، سید اریب احمد، محبوب ہارون، نعیم رشید اور ان کے بیٹے طلحہٰ نعیم شامل ہیں،ذیشان رضا ان کے والدین کی تفصیل کچھ دیرمیں جاری کی جائیں گی، ان کے بارے میں لوگ کم جانتے تھے، اس لیے تصدیق میںوقت لگ رہا ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق 49میتیں نیوزی لینڈ حکام کے پاس ہیں ،شہید ہونے والے پاکستانیوں کے لواحقین سے دفتر خارجہ رابطہ کرے گی تاکہ اس بات کو کنفرم کیا جا سکے کہ لواحقین میت پاکستان لانا چاہتے ہیں یا نہیں ،شہید پاکستانیوں کا اعلان نیوزی لینڈ کے اعلیٰ حکام نے کیا ،شاہ محمود قریشی کے مطابق 3پاکستانیوں کی ابھی شناخت نہیںہو سکی ،ایک پاکستانی ابھی بھی آئی سی یو میں ہے ۔