ابوظبی: ابوظبی میں وفات پانے والے ایک شخص نے اپنا گردہ عطیہ کرکے 13سالہ پاکستانی لڑکی رامین شہیدنئی زندگی دی۔ ابوظبی کے شیخ خلیفہ میڈیکل سٹی میں گردے کی پیوند کاری کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔
مقامی اخبار البیان کے مطابق ابوظبی میں وفات پانے والے ایک شخص نے اپنے تمام اعضاعطیہ کرنے کی وصیت کی تھی۔ اسی اثناءمیں پاکستانی لڑکی رامین شہید امارات کے مختلف اسپتالوں میں کئی سال سے زیر علاج رہی۔7سال کی عمر اس کے دونوں گردے فیل ہوگئے تھے۔ وہ کئی سال سے ہفتہ میں 3مرتبہ ڈائیلیسس کرواتی تھی۔ اس کی وجہ سے نہ صرف اس کی پڑھائی متاثر ہوئی بلکہ پورے خاندان کے معمولات بھی متاثر ہوئے۔
گزشتہ ماہ میڈیکل سٹی حکام کی طرف سے لڑکی کے والد محمد رحمن کو فون آیا کہ حال ہی میں وفات پانے والے ایک شخص نے اپنا گردہ عطیہ کردیا ہے۔ وہ ان کی لڑکی کے لئے انتہائی مناسب ہے۔ پھر کیا تھا، ابوظبی میں مقیم پاکستانی خاندان کو یقین نہیں آیا کہ ان کی لڑکی جو ہفتہ میں 3مرتبہ ڈائیلیسس کروانے پر مجبور ہے اب عام بچوں کی طرح زندگی گزرانے کے قابل ہوسکے گی۔ شیخ خلیفہ میڈیکل سٹی میں گردہ کی پیوند کاری کا کامیاب آپریشن 15فروری کو ہوا۔ میڈیکل ٹیم نے کامیاب آپریشن کے بعد مریضہ کی مسلسل نگرانی کی۔ جب جسم نے نیا عضو قبول کرلیا تو مناسب ادویہ دے کر رخصت کردیا۔
متوفی شخص نے گردہ عطیہ کرکے پاکستانی لڑکی کو نئی زندگی دے دی
04:15 PM, 16 Mar, 2019