راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی کے قریب پاک فوج کے جوانوں نے بھارت کا ڈورن مار گرایا۔ ڈرون ایل او سی کے رکھ چکری سیکٹر پر گرایا گیا ہے۔
Pakistan Army troops shot down an Indian spying quadcopter in Rakhchikri Sector along Line of Control.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) March 16, 2019
The quadcopter had come 150 meters inside Pakistan. pic.twitter.com/iOayvEZEff
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارت کا ڈورن 150 میٹر تک پاکستان کی حدود میں داخل ہوا۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 26 فروری کو بھارتی طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تاہم پاک فضائیہ کی بروقت جوابی کارروائی میں بھارتی طیارے بدحواسی میں پے لوڈ گرا کر چلے گئے جب کہ اگلے روز ایک بار پھر دراندازی کی بھارتی کوشش کو پاک فضائیہ نے ناکام بنایا اور 2 بھارتی طیارے نہ صرف مار گئے بلکہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا گیا جسے بعد ازاں جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کیا گیا تھا۔