مشال قتل کیس کا فیصلہ موخر، 21 مارچ کو سنایا جائیگا

12:49 PM, 16 Mar, 2019

پشاور: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مشال قتل کیس کا فیصلہ موخر کر دیا۔ کیس کا فیصلہ 21 مارچ کو سنایا جائے گا۔ گرفتار 4 ملزمان کو سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔

پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں مشال قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ گرفتار 4 ملزمان اسد کاٹلنگ، صابر مایار، عارف خان مردانوی اور اظہار اللہ کو سخت سیکورٹی میں عدالت لایا گیا۔ مشال قتل کیس کا فیصلہ آج سنایا جانا تھا تاہم عدالت نے فیصلے کے لیے 21 مارچ کی تاریخ مقرر کر دی۔

اس سے قبل اے ٹی سی عدالت نے 12 مارچ کو کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت کے مطابق فیصلہ 21 مارچ کو سنایا جائے گا۔ 13 اپریل 2017 کو عبد الولی خان یونیورسٹی مردان کے 23 سالہ طالب علم مشال خان پر توہین مذہب کا الزام لگا کر انہیں قتل کر دیا گیا تھا۔

مزیدخبریں