نیوزی لینڈ مسجد کا سعودی موذن محمد وضو خانے میں بچ گیا

11:18 AM, 16 Mar, 2019

جازان:  نیوزی لینڈ کی مسجد کا موذن محمد عبدالکریم فقیہی حملے کے وقت وضو خانے میں ہونے کے باعث دہشتگرد کی زد سے بچ گیا۔

یہ بات محمد کے والد عبدالکریم فقیہی نے سبق ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ محمد نیوزی لینڈ میں زیر تعلیم ہے۔ جمعہ کی اذان اسی نے دی تھی۔

عبدالکریم کا کہناہے کہ انکا بیٹا حملے کے دوران وضو خانے سے نکلنے ہی جارہا تھا کہ ایک نمازی نے اسے دھکا دیکر روک لیا اور وضو خانے کا دروازہ بھی بند کرلیا۔ وہ 4ماہ قبل ہی تعلیم حاصل کرنے کیلئے نیوزی لینڈ گیا تھا۔ وہ پوری طرح سے محفوظ رہا۔

مزیدخبریں