نئی دہلی:نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملوں کے بعد جہاں پوری امت مسلمہ اوردنیا کے دوسرے مذاہب کے افراد غم و غصے میں مبتلا ہیں تو دوسری طرف بھارتی انتہا پسندوں نے اپنی اوقات دکھادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر کرائسٹ چرچ مساجد حملہ ٹاپ ٹرینڈ رہا اور مسلمانوں کی غم کی گھڑی میں تنگ نظر اور شدت پسند ہندوستانیوں نے اپنی اوقات اور اصلیت خود آشکار کردی۔
شدت پسند ہندوستانیوں نے کرائسٹ چرچ حملے کی ذمہ داری مسلمانوں پر ہی ڈال دی اور اپنی گھٹیا اور منفی سوچ کا سوشل میڈیا پر خوب چرچا بھی کیا۔
New Zealand mass shooting:
— The Spectator Index (@spectatorindex) March 15, 2019
- Active shooter opened fire on mosque in Christchurch
- The man was wearing military-style clothing
- 300+ people in attendance
- 6 people reportedly killed
خیال رہے کہ گزشتہ روز کرائسٹ چرچ مساجد میں ایک آسٹریلین عیسائی دہشتگرد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 49 افراد کو شہید کردیا تھا جبکہ 20 سے زائد زخمی بھی ہوئے۔