سانحہ کرائسٹ چرچ،ویرات کوہلی نے بھی مذمتی پیغام جاری کردیا

09:23 AM, 16 Mar, 2019

نئی دہلی:نیوز ی لینڈ کی کرائسٹ چرچ مساجد میں دہشتگردانہ حملے پر جہاں ساری دنیا نے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا اور کھلاڑیوں نے بھی اس کی مذمت کی۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے بھی اس اندوہناک واقعے پر مذمتی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ”وحشت انگیز اور دردناک۔ میر ی دلی ہمدردیاں کرائسٹ چرچ میں ہونے والی بزدلانہ کارروائی کے متاثرین کیساتھ ہیں۔ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی بھی فکر ہے، اپنا خیال رکھیں۔“

خیال رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 49 افراد شہید جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

مزیدخبریں