سرگودھا: ایڈز کے مریضوں کی تعداد 150 سے بھی بڑھ گئی

سرگودھا: ایڈز کے مریضوں کی تعداد 150 سے بھی بڑھ گئی

سرگودھا: سرگودھا کے گاؤں کوٹ عمرانہ میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 150 سے بھی بڑھ گئی ہے۔

واضح رہے کہ جنوری میں جب اس گاؤں میں ایڈز کا انکشاف ہوا تو وزیر اعلیٰ پنجاب نے محکمہ صحت کو ہدایت کی تھی کہ گاؤں کے تمام لوگوں کو فری اور جلد اعلاج کیا جائے۔ جس کے بعد گذشتہ ماہ اس گاؤں سے 2700 سے زائد نمونے حاصل کیے گئے تھے۔ اب تک کے نتائج سے گاؤں کے 150 لوگوں میں ایڈز کی تصدیق ہوچکی ہے۔

سرگودھا کے مقامی محکمہ صحت کے ایک اہلکار نے بتایا کہ سو سے زائد مریضوں کو سرگودھا میں کوٹ مومن میں قائم کردہ سپیشل سینٹر میں رجسٹر کیا جا چکا ہے۔ یہ خصوصی سینٹر گذشتہ ماہ لیے گئے نمونوں کے ابتدائی نتائج آنے کے بعد قائم کیا گیا تھا، جب 35 کیس سامنے آئے تھے۔

یہاں ایچ آئی وی اور ایڈز کے مریضوں کو رجسٹر کرنے کے بعد مفت علاج معالجہ فراہم کیا جاتا ہے۔ کوٹ عمرانہ یہاں سے محض چند کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک رجسٹر ہونے والے زیادہ تر مریضوں میں ایچ آئی وی وائرس کی منتقلی کے وجہ اطائی ڈاکٹر نظر آتا ہے۔

تقریباً 90 فیصد سے زیادہ مریضوں نے یہی بتایا ہے کہ انھوں نہ اطائیوں سے ٹیکے لگوائے ہیں۔