پی ٹی آئی نے ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف کیلئے اعظم سواتی کو نامزد کر دیا

09:48 PM, 16 Mar, 2018

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف کے لیے اعظم سواتی کو نامزد کردیا، دیگر اپوزیشن جماعتوں سے حمایت کے لیے بات کی جائے گی۔

بنی گالا میں عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف کے لیے پیپلز پارٹی کا مقابلہ کرے گی۔ یہ بھی فیصلہ ہوا کہ آئندہ انتخابات کے لیے مہم کا آغاز 29 اپریل لاہور سے کیا جائے گا جس کے بعد ملک بھر میں جلسے ہوں گے۔

اجلاس سے پہلے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں مینڈیٹ کا خیال نہ رکھنے والوں کو پارٹی سے نکالنے کی تجویز دے دی ہے۔

تحریک انصاف کور گروپ نے پی آئی اے اور اسٹیل مل اداروں کی نجکاری کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کو آئندہ حکومت کے لیے چھوڑنا چاہیے۔

مزیدخبریں