ٹورنا منٹ سے باہر ہونے باوجود لڑکوں نے گزشتہ 4میچوں میں بھرپور محنت کی، میکولم

09:35 PM, 16 Mar, 2018

شارجہ: لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میکولم کا کہنا ہے کہ ہدف کم نہیں تھا لیکن کامران اکمل نے بہترین کھیل پیش کیا انہیں اس کارکردگی پر سراہتا ہوں۔
میچ کے اختتام پر گفتگوکرتے ہوئے برینڈن میکولم کا کہنا تھا کہ یہ جان کر بھی ہم ٹورنا منٹ سے باہر ہیں پھر بھی ہمارے لڑکے گزشتہ چار میچز سے بھرپور محنت کر رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کی موجودہ کارکردگی سے ہمیں مستقبل میں فائدہ ہوگا۔
واضح رہے لاہور قلندرزپی ایس ایل میں اپنے 10 میچز میں پہلے 6میچز ہار چکی تھی لیکن ساتویں میچ سے اس کی کارکردگی میں نمایاں تبدیلی آئی اور لگاتار تین میچ جیت کر اسے اپنے آخری میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مزیدخبریں