راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا خیبرایجنسی کا دورہ ، آپریشن ردالفساد پر بریفنگ دی گئی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا خیبرایجنسی کا دورہ ، آپریشن ردالفساد کی کامیابی کے متعلق مکمل بریفنگ دی گئی۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کو عارضی طور پر بے گھر افراد کی واپسی اور ترقیاتی منصوبوں کے متعلق بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا ۔
آرمی چیف نے کورہیڈ کوارٹر پشاور کا بھی دورہ کیا جہاں انھوں نے افغانستان کے ساتھ سرحدی باڑ لگانے کا جائزہ لیا ۔