تحریک انصاف تاحال موروثی سیاست کر رہی ہے : عائشہ گلا لئی

07:40 PM, 16 Mar, 2018

بہاولپور : تحریک انصاف عائشہ گلا لئی کی سربراہ عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی تاحال موروثی سیاست کر رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف عائشہ گلا لئی کی سربراہ عائشہ گلا لئی نے بہاولپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر بہاولپور کے عوام نیا صوبہ چاہتے ہیں تو صوبہ بننا چاہئے۔

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ابھی بھی موروثی سیاست کر رہی ہے ، اب جوتوں کی سیاست شروع ہو گئی ہے۔

عائشہ گلا لئی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف گلا لئی نوجوانوں کو ٹکٹ دے گی ، چھوٹے چھوٹے صوبوں سے ملک ترقی کر سکتا ہے۔

مزیدخبریں