لاہور: پنجاب حکومت نے رائے ونڈ خودکش دھماکے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔
لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں تبلیغی جماعت کے اجتماع گاہ کے قریب خودکش حملہ کیا گیا جس میں پولیس اہلکاروں سمیت 11افراد شہید ہوئے۔ پنجاب حکومت نے رائے ونڈ خودکش دھماکے کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم(جے آئی ٹی)تشکیل دے دی ہے جس میں پولیس اور حساس اداروں کے نمائندے شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:رائیونڈ میں پولیس کیمپ کے قریب دھماکہ ،9افراد شہید
دوسری جانب رائے ونڈ دھماکے کے 29زخمی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے 8زخمی جناح، 14جنرل، 4تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال اور 3شریف میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج ہیں۔