انسانی اسمگلنگ کیس میں دلیر مہندی کو دو سال قید کی سزا

02:19 PM, 16 Mar, 2018

نئی دہلی: بھارت کے پاپ سنگر دلیر مہندی کو انسانی اسمگلنگ کے کیس میں دو سال قید کی سزا سنادی گئی تاہم ایک گھنٹے کے اندر گلوکار کو ضمانت بھی مل گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دلیر مہندی اور اُن کے بھائی پر الزام ہے کہ وہ لوگوں کو اپنے گروپ کا ممبر ظاہر کرکے غیر قانوی طور پر بیرون ملک لے جاتے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 1998 اور 1999ء میں مہندی برادران مبینہ طور پر 10 افراد کو اپنے گروپ ممبر کی حیثیت سے امریکا لے گئے تھے اور غیر قانونی طور پر اُنہیں وہاں چھوڑ دیا۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ خان نے والدین کی جدائی کو زندگی کی سب سے بڑی ہچکی قرار دے دیا

پٹیالہ پولیس نے دلیر مہندی اور شمشیر مہندی کے خلاف ایک درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا جس کے بعد اُن کے خلاف مزید شکایات آئیں۔

پولیس نئی دہلی میں دلیر مہندی کے دفتر پر چھاپے بھی مار چکی ہیں جہاں سے دستاویزات اور جن لوگوں نے باہر جانے کے عوض رقم دی اُن کے کیس کی فائز بھی قبضے میں لی تھیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں:بالی ووڈ دبنگ خا ن کی مبینہ بیوی سامنے آگئی،خودکشی کی کوشش

2016ء میں پٹیالہ پولیس نے دو ڈسچارج پٹیشن دائر کی تھیں جن میں دلیر مہندی کو بے قصور بتایا گیا تھا تاہم عدالت نے ملزم کے خلاف شواہد کو کافی قرار دیتے ہوئے مقدمہ چلانے کا کہا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں