کھجوروں میں سونے کے کیپسول سمگل کرنے کی کوشش ناکام

01:00 PM, 16 Mar, 2018


دہلی:بھارت کے شہر دہلی کے اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے کھجوروں کے اندر بیجوں کے بجائے سونے کے کیپسول سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دہلی کے اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر پہلی مرتبہ کھجوروں کے اندر خفیہ طور پر سونے کے کیپسول چھپا کر سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔کسٹم آفیسر کے مطابق جیٹ ایئرویز کی فلائٹ 9W-509 کے ایک مسافر سے کھجوروں کا ایک پیکٹ برآمد کیا گیا .

ان کھجوروں کے اندر بیجوں کے بجائے سلنڈر کی شکل کی سونے کی 34 اینٹیں جن کا وزن 350 گرام ہے پائی گئیں۔

پکڑا جانے والا مسافر پہلا نہیں تھا جو کھجوروں کے اندر سونا سمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا بلکہ کسٹم حکام نے اسی روز شام کو ایک اور سمگلر کو پکڑا جس سے سونے 25 اینٹیں جن کا وزن259 گرام تھا پکڑی گئیں۔دونوں مسافروں کو گرفتار نہ کیا جاسکا جبکہ برآمد ہونے والے سونے کی قیمت 20 لاکھ بھارتی روپے سے زائد نہیں بتائی جارہی۔

مزیدخبریں