لاہور: پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے ایلیمنٹرز کیلئے کوالیفائی کرنےوالی پہلی دو ٹیموں میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نام شامل ہیں. کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مسلسل دو بار ایونٹ کا فائنل کھیل چکی ہے. گذشتہ سال ایونٹ کا فائنل میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا. شکست کی وجہ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اہم کھلاڑیوں کا پاکستان نہ آنا تھا. جس کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دوسرے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنا پڑا. غیرمعروف غیرملکی کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے پر سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم عمران خان نے کھلاڑیوں کو پھٹیچر بھی قرار دیا تھا.؎
یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آکر کھیلنے سے معذرت
اس بار بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹاپ رن سکورر اور ٹاپ وکٹ ٹیکر پاکستان آکر میچ کھیلنے کو تیار نہیں ہیں. اب تک پی ایس ایل تھری کے آٹھ میچوں میں ایک سو سینتس سٹرائیک ریٹ کے ساتھ تینتالیس کی اوسط کے ساتھ دو سو نناوے رنز بنانے والے سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن پاکستان آنے کو تیار نہیں ہیں. کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے دوسرے بیسٹ بیٹسمین سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن ہیں. پیٹرسن نے آٹھ میچوں میں ایک سو ستتر رنز بنائے ہیں. کیون پیٹرسن بھی پاکستان آنے کو تیار نہیں ہیں.
یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹ سے شکست،اسلام آباد یونائیٹڈ نے مسلسل چھٹی فتح سمیٹ لی
بولنگ میں آل راونڈر شین واٹسن نے آٹھ میچوں میں دس وکٹیں حاصل کیں ہیں. کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پاکستان میں شین واٹسن کی کمی شدت سے محسوس کرے گی.
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں