محمد آصف نے شارجہ ٹین پریمپر لیگ سے معاہدہ کر لیا

محمد آصف نے شارجہ ٹین پریمپر لیگ سے معاہدہ کر لیا

لاہور : فاسٹ باؤلر محمد آصف کا کہنا ہے کہ پی سی بی کھلاڑیوں کے چناؤ میں ڈبل سٹینڈر دکھا رہا ہے محمد عرفان کو سزا مکمل ہونے کے بعد بھی پی ایس ایل میں مواقع دے دیا گیا، مگر مجھے مکمل نظرانداز کیا جارہا ہے.

لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاسٹ باولر محمد آصف نے پی سی بی سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ کی کھلاڑیوں کی سلیکشن میں دوہری پالیسی ہے محمد عامر ، عرفان کو بھی سپاٹ فکسنگ میں سزا ہوئی وہ کرکٹ کھیل رہے ہیں سزایافتہ کرکٹر کا کہنا تھا کہ ٹی ٹین کرکٹ سے پاکستان کو نقصان ہورہا ہے ٹی ٹین کرکٹ سے ٹیسٹ کرکٹ ختم ہو جائے گی جو کھیل کی بنیاد ہے. محمد آصف نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارمنس دیتا رہا ہوں گا مواقع دینا سلیکشن کمیٹی کا کام ہے قائداعظم ٹرافی کا ٹاپ پرفارم ہونے کے باوجود نہ ٹیم میں جگہ مل رہی ہے نہ پاکستان سپر لیگ میں موقع مل رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ کراچی کے شائقین کرکٹ کے ساتھ ہاتھ کر گیا
 
 فاسٹ باولر محمد آصف خود بھی شارجہ میں ہونے والی ٹین پریمپر لیگ میں شرکت کررہے ہیں. محمد آصف ٹیم شہنشاہ وارئیر کی نمائندگی کریں گے جبکہ لیگ میں ٹوٹل 16 ٹیمیں حصہ لیں گئی. ٹورنامنٹ میں ہارڈ ٹینس بال استعمال ہوگی. سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم بھی ٹی ٹین پریمپر لیگ کے برانڈ ایمنسیڈر مقرر کردئیے گے ہیں. منتظمین کا کہنا ہے کہ گلیوں کی کرکٹ اب اسٹیڈیم میں ہوگی. شہنشاہ وارئیر میں محمد آصف سمیت تین پاکستان کھلاڑی شرکت کریں گے. لیگ کا انعقاد متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں 19 سے 24 مارچ تک ہوگا جبکہ رواں سال اکتوبر میں لیگ پاکستان میں ہوگی.

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں