قصیم :سعودی وزارت تعلیم کے ترجمان مبار ک العصیمی نے کہا ہے کہ وزارت کی جانب سے خواتین کو لازمی ڈرائیونگ سیکھنے کا نہیں کہا ہے ۔
سعودی اخبارعاجل نیوز نے العصیمی کے ٹویٹ کے حوالے سے لکھا ہے کہ وزارت میں بڑی تعداد میں خواتین ملازم ہیں ۔ امید ہے کہ وہ خواتین کی ڈرائیونگ کے بارے میں جاری شاہی اجازت نامے سے مستفیض ہونگی ۔
یہ بھی پڑھیں:- سعودی خواتین کو گاڑی کے بعد موٹرسائیکل اور ٹرک چلانے کی بھی اجازت
واضح رہے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مختلف باتیں پھیل رہی تھی جن میں کہا گیا تھا کہ وزار ت تعلیم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لیڈی ٹیچرز اور کالج کی طالبات لازمی طور پر ڈرائیونگ سیکھیں ۔
سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بحث چل پڑی جس پر وزارت کے ترجمان نے تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ انکی جانب سے لازمی کی بات نہیں کی گئی ۔