افغانستان سے دہشت گردی کا خاتمہ پاکستان اور امریکا کے مفاد میں ہے، اعزاز چودھری

08:51 AM, 16 Mar, 2018

نیو یارک: امریکی تنظیم ویمن پالیسی فورم سے خطاب امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چودھری نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کو بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے کیونکہ دوطرفہ تعلقات طویل مدتی ہیں اور انہیں افغانستان کے تناظر میں نہیں دیکھا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا موقف واضح ہے کہ افغان مسئلے کا حل عسکری نہیں بلکہ سیاسی ہے اور پاک امریکا دوطرفہ تعلقات اہم اور گہرے ہیں۔ افغانستان سے دہشت گردی کا خاتمہ پاکستان اور امریکا کے مفاد میں ہے۔

مزید پڑھیں: نیب نے امریکا کیلئے نامزد سفیر علی جہانگیر کو طلب کر لیا

پاکستان کے سفیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان گزشتہ ایک برس سے غلط فہمیاں پیدا ہوئیں جبکہ امریکا کا خیال ہے کہ طالبان کو سپورٹ فراہم کی جا رہی ہے۔ پاکستان میں شدت پسند گروہوں کے محفوظ ٹھکانے ختم ہو چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی اور امریکی حکومتوں کے رابطے جیسے بھی رہے لیکن دونوں طرف کی عوام میں رابطے قائم ہیں۔

یہ خبر پڑھیں: نو منتخب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی چیئرمین شپ خطرے میں پڑ گئی

اعزاز چودھری نے کہا طالبان اور افغانستان کے درمیان امن مذاکرات خوش آئند ہیں اور طالبان کو ہمارا بھی پیغام ہے جنگ کی بجائے بات چیت سے مسئلہ حل کریں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں