شارجہ:پی ایس ایل تھری کی ٹیم لاہور قلندرز کو کراچی کنگز کے خلاف سپر اوور میں کامیابی دلوانے والے ویسٹ انڈین سپنر سنیل نارائن کا باﺅلنگ ایکشن ایک مرتبہ پھر مشکوک قرار دیدیا گیا ہے۔
ویسٹ انڈین سپنر کا باﺅلنگ ایکشن پاکستان سپر لیگ میں لاہور اور کوئٹہ کے درمیان میچ میں امپائر نے مشکوک قرار دیا جس کے بعد سنیل نارائن کو وارننگ لسٹ میں رکھ دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹ سے شکست،اسلام آباد یونائیٹڈ نے مسلسل چھٹی فتح سمیٹ لی
وارننگ لسٹ میں نام آنے کے باوجود سنیل نارائن پی ایس ایل کے آخری میچ میں باﺅلنگ کراسکیں گے جو کہ لاہور قلندرز پشاور زلمی کیخلاف کھیلے گی۔چونکہ پی ایس ایل میں بھی مشکوک باﺅلنگ ایکشن کے حوالے سے آئی سی سی کے قوانین لاگو ہوتے ہیں لہٰذا اگر وارننگ لسٹ میں موجود کسی کھلاڑی کا باﺅلنگ ایکشن دوبارہ مشکوک قرار پاتا ہے تو وہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں باﺅلنگ نہیں کرسکے گا۔
البتہ مشکوک باﺅلنگ ایکشن کی وجہ سے باﺅلنگ سے معطل کھلاڑی بطور بیٹسمین ٹیم میں کھیل سکتا ہے لیکن اسے باﺅلنگ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال، نیب نے عمران خان کے خلاف اہم تفصیلات حاصل کرلیں
سنیل نارائن کا باﺅلنگ ایکشن مشکوک قرار دیے جانے کے بعد میچ آفیشلز کی جانب سے سنیل نارائن کے مشکوک باﺅلنگ ایکشن کی رپورٹ اب ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کو بھیجی جائے گی اور سنیل نارائن کو مشکوک باﺅلنگ ایکشن کے حوالے سے ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے طے کردہ عمل سے گزرنا ہوگا۔