شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی بیٹی کے وارنٹ گرفتاری جاری

08:35 AM, 16 Mar, 2018

پیرس: فرانسیسی عدالت نے سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی بیٹی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ذرائع کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: اگر ایران نے ایٹم بم بنا لیا ہے تو ہم بھی اس دوڑ میں شامل ہوںگے: سعودی ولی عہد
 
 دو سال قبل سعودی عرب کے شاہ سلمان کی بیٹی کے وارنٹ کی خبر جاری کرنے والے فرانس کے ہفتہ وار میگزین لی پوائنٹ کے مطابق شہزادی حسا بنت سلمان کے وارنٹ 2016 میں ملازم کو مار پیٹ کے واقعے پر جاری کیے گئے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ایران میں حجاب پابندی کے خلاف احتجاج پر 35خواتین گرفتار

یاد رہے کہ شہزادی حسا بنت سلمان کے محافظ کو 2016 میں ملازم کو مارنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ فرانس میں آرک ڈی ٹرمف کے قریب ایوینیو فورک کے فلیٹ میں پیش آنے والے واقعے کے فوری بعد شہزادی حسا نے فرانس چھوڑ دیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں