چار پاکستانی فلمیں ایک ساتھ ریلیز کرنے کی تیاریاں

چار پاکستانی فلمیں ایک ساتھ ریلیز کرنے کی تیاریاں

لاہور : رواں سال عیدالفطر کے موقع پر پاکستان کی 4 بڑی فلمیں ایک ساتھ ریلیز ہورہی ہیں ،جن میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے بڑے اداکار شامل ہیں.

بڑے بجٹ اور خوبصورت کاسٹ پر مشتمل چاروں فلموں کا جہاں ایک ساتھ ریلیز ہونا پاکستان سنیما انڈسٹری کےلئے خوشگوار ثابت ہو گا وہیں یہ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ فلمیں باکس آفس پر اچھا بزنس کریں۔

اس عید پر جن فلموں کی ریلیز متوقع ہے ان میں ”جھول“، ”ورنہ“، ”ارتھ 2“ اور ”مہرالنساءآئی لب یو“ شامل ہیں۔ فلم “جھول”میں پاکستان کی معروف اداکارہ عروہ حسین، علی عظمت ،بلال اشرف، مصطفیٰ قریشی،سلیم معراج اور بابرہ شریف نظر آئیں گی جبکہ ہدایت کاری کے فرائض شاہد شفاعت انجام دیں گے۔

یہ فلم ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور ہے۔ہدایت کار شعیب منصور ایک بار پھر فلم”ورنہ”کے ساتھ جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ فلم میں پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کا جادو جگاتی نظر آئیں گی۔ فلم ”مہرالنساءوی لب یو“ پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار دانش تیمور ان دنوں 2 فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ جن میں سے ایک یاسر نواز کی فلم ”مہرالنساءوی لب یو“ ہے جس میں ادکارہ ثناءجاوید بھی اہم کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔

اداکار شان اس عید پر فلم ”ارتھ2“ کے ساتھ دھوم مچانے آرہے ہیں۔ فلم کی کہانی شان شاہد نے لکھی ہے جبکہ ہدایت کاری کے فرائض بھی انہوں نے ہی انجام دیئے ہیں۔ فلم کی اسٹار کاسٹ میں شان کے علاوہ،محب مرزا ،حمائمہ ملک،یاسر حسین اور عظمیٰ حسن شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں