شاہ رخ خان کی گاڑی نے فوٹو گرافر کا پاﺅں کچل دیا

10:37 PM, 16 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی : بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ خان صرف نام کے ہی نہیں بلکہ دل کے بھی بادشاہ ہیں،وہ شہرت کی اس بلندی پر موجود ہیں جہاں پہنچنا ہر ایک کی اولین خواہش ہے،لیکن اتنی کامیابی نے بھی انہیں مغرور نہیں بنایا۔ وہ اپنے پرستاروں سے بالکل ویسی ہی محبت کرتے ہیں جیسی ان کے مداح ان سے کرتے ہیں۔

خان اپنی کار میں اداکارہ عالیہ بھٹ کی رہائشگاہ پر انہیں سالگرہ کی مبارکباد دینے جا رہے تھے۔ توقع کے مطابق خان کا استقبال بہت سے فوٹو گرافرز نے کیا جو ان کی ایک تصویر لینے کے لیے وہاں موجود تھے۔ اچانک ایک فوٹو گرافر ان کی تصویر لینے کےلئے سامنے آگیا اور کار کا ٹائر اس کے پیر پر چڑھ گیا۔

اسی وقت خان نے کار سے اتر کر اس بات کو یقینی بنایا کہ فوٹو گرافر کو زیادہ لگی تو نہیں ۔ انہوں نے اپنے محافظ سے کہا کہ اس آدمی کو نانا وتی ہسپتال لے جائے اور میڈیکل کے سارے بلز کا دھیان رکھے۔

مزیدخبریں