سلام آباد : پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا ) نے معروف مارننگ شو ہوسٹ ساحر لودھی کے پروگرام میں قابل اعتراض رقص کا نوٹس لے لیا اور میزبان ساحر لودھی کو عادی مجرم قرار دیتے ہوئے انتظامیہ سے جواب طلب کرلیا ہے۔
پیمرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹی وی ون چینل پر مارننگ شو ” آپ کا ساحر“ میں میزبان ساحر لودھی نے لڑکی کے ہمراہ قابلِ اعتراض رقص کیا ۔ میزبان ساحر لودھی اسی طرح کی حرکات روزانہ کی بنیاد پر کرتا آرہا ہے جس پر پیمرا کو متعدد شکایات موصول ہو چکی ہیں۔
پیمرا نے چینل انتظامیہ کو 29 مارچ کیلئے اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیوں نہ پیمرا قوانین کے منافی مواد نشر کرنے پر ’ سیکشن 27 کے تحت پروگرام ” آپ کا ساحر“ کو بند کردیا جائے یا سیکشن 29 کے تحت ٹی وی ون پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا جائے یا پھر سیکشن 30 کے تحت ٹی وی ون کا لائسنس منسوخ کردیا جائے؟۔