سام سنگ کا فنگرپرنٹ سینسر ختم کرنے کا فیصلہ

سام سنگ کا فنگرپرنٹ سینسر ختم کرنے کا فیصلہ

لاہور: ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک معروف ترین کمپنی سام سنگ نے مستقبل میں اپنے سمارٹ فون میں انگلیوں کے نشانات پہچاننے والے سینسر کا استعمال ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس ٹیکنالوجی کو دیگر متبادل ٹیکنالوجیز سے تبدیل کر دیا جائیگا جن میں مثال کے طور پر چہرے کی شناخت اور آنکھوں کی پُتلی کی سکیننگ شامل ہے ۔

ٹوئٹر پر سام سنگ کمپنی کی خبروں کی کوریج کرنے والے اکاؤنٹ پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ جنوبی کوریا کی کمپنی کے ملازمین فنگر پرنٹ سینسر کو ختم کرنے کا معاملہ زیرِ بحث لائے ہیں اس لیے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ دیگر سکیورٹی ٹیکنالوجیز کے مقابلے میں یہ ٹیکنالوجی اب پرانی ہو چکی ہے۔

مصنف کے بارے میں