کراچی: پیپلزپارٹی نے فیصلہ کرلیا کہ کوئی رعایت نہیں ملے گی اور ہر ہفتے میگا کرپشن سکینڈل بے نقاب ہو گا۔
پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات چوہدری منظور نے پریس کانفرنس میں لاہور ، کراچی اور اسلام آباد ائرپورٹس کو ٹھیکے پر دینے کی مخالفت کردی۔ حکومت نے میگا پراجیکٹس میں سات سو اکیس ارب روپے کی کرپشن کی۔ نواز شریف لاہور، کراچی اور اسلام آباد ائرپورٹس کو اپنے فرنٹ مین شجاعت عظیم کے ذریعے بیچنا چاہتے ہیں۔
سیکریٹری اطلاعات چوہدری منظور کہتے ہیں معاملے کو پارلیمنٹ، سپریم کو رٹ اور نیب میں لے کر جائیں گے۔