سال کی سب سےزیادہ دہشت ناک ہارر فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا

08:37 PM, 16 Mar, 2017

لاہور: ہارر فلموں کے دیوانوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی سال کی سب سے دہشت ناک فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔ اس ٹریلر کودیکھ کر آپ کی چیخیں نکل جائیں گی ۔ 

معروف مصنف اسٹیفن کنگ کے ناول 'اٹ' کو 1990 میں بھی فلمایا جاچکا ہے اور اب اس کا ریمیک بنایا جارہا ہے جس کے پہلے ٹریلر نے دیکھنے والوں کو چیخنے اور دہشت زدہ ہونے پر مجبور کردہا۔خوفناک جوکر پینی وائز کے مرکزی کردار پر مبنی اس فلم میں یہ کردار بل سکارسگرڈ ادا کررہے ہیں جبکہ یہ 1990 میں بھی لوگوں کو خوفزدہ کرنے میں کامیاب رہا تھا۔

اگرچہ اس فلم کا ٹریلر فی الحال آن لائن تو ریلیز نہیں کیا گیا مگر یہ رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ 90 سیکنڈ کے ٹیزر نے ہی دیکھنے والوں کو خوف کے مارے چیخنے پر مجبور کردیا تھا۔

فلم کی کہانی ایک چھوٹے قصبے کے گرد گھومتی ہے جہاں سات بچے جنھیں دی لوزر کلب کے نام سے جانا جاتا ہے، کو زندگی کے مسائل، بدزبانیوں اور ایک عفریت کا سامنا ہوتا ہے جو کہ ایک جوکر کا روپ اختیار کرکے انہیں دہشت زدہ کرتا ہے۔

یہ فلم رواں سال ستمبر میں ریلیز کی جارہی ہے جس کے 1990 کی فلم کا ٹریلر آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں.

مزیدخبریں