شوہر کے ہاتھوں مبینہ طور پر قتل ہونے والی نوبیاہتا دلہن کی موت کی حتمی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا

شوہر کے ہاتھوں مبینہ طور پر قتل ہونے والی نوبیاہتا دلہن کی موت کی حتمی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا

08:03 PM, 16 Mar, 2017

لاہور:  شوہر کے ہاتھوں مبینہ طور پر قتل ہونے والی نوبیاہتا دلہن کا پوسٹ مارٹم مکمل کرکے لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔ موت کی حتمی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔لاہور میں گھر سے مردہ پائی جانیوالی نئی نویلی دُلہن کے ورثا نے شوہر پر قتل کا الزام لگایا تھا۔ پولیس نے دُلہا کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔

محمد یعقوب کی بائیس سالہ بیٹی حرا کی تین دن پہلے شادی برادرنسبتی کے بیٹے عامر تنویر سے ہوئی۔ حرا کے والد یعقوب کا کہناہے کہ حرا اپنے شوہر کے ساتھ رات   کھانا کھانے کے لیے گئی۔صبح اس کی موت کی اطلاع مل گئی۔

حراکےچچانےدعوی کیاکہ حرا کو اس کے شوہر نے تشدد کرکے قتل کیا۔ وہ ہی شادی نہیں کرنا چاہتا تھا۔ حرا کی موت زہریلی چیز کھانے سے ہوئی۔ تاہم موت کی حتمی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا.مبینہ ملزم عامر تنویر کا کہناہے کہ اس کی بیوی  دوپٹے کو گرہ لگا کر گلے میں ڈال کر سوتی تھی۔ دو دن پہلے بھی اسے ایسا کرنے سے منع کیا تھا۔

مزیدخبریں