لندن: ملکہ برطانیہ نے یورپی یونین سے علیحدگی کے بل پر دستخط کر دیئے،برطانیہ اب یورپی یونین سے علیحدگی پر مذاکرات شروع کرسکے گا۔
برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کا سفر شروع ہوگیا ،،ملکہ برطانیہ نے شاہی اجازت نامے پر دستخط کر دیئے۔ ملکہ برطانیہ کی جانب سے آرٹیکل 50 پر شاہی توثیق حاصل ہو چکی ہے جس کے بعد برطانوی وزیرِ اعظم یورپی یونین سے انخلا کیلئے بات چیت کا آغاز کر دیں گی۔
مذاکرات میں یورپی یونین کے ساتھ نئے تعلقات کے حوالے سے بھی بات ہو گی اور اس پر عمل در آمد آئندہ ہفتے کیا جائے گا تاکہ یورپی یونین کے رکن ممالک کے " Treaties of Rome" کی 60 ویں سالگرہ کے موقعے پر ہونے والے اجلاس میں کسی بھی قسم کی بد مزگی سے بچا جا سکے۔