خشکی سے بحری جہاز کو نشانہ بنانے والے میزائل کا انتہائی کامیاب تجربہ

05:36 PM, 16 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

کراچی: پاکستان نے خشکی سے سطح آب پر مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا، جدید ٹیکنالوجی سے لیس میزائل نے سمندر میں اپنے مقررہ ہدف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا.

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میزائل ایویونکس سے لیس ہے جو اس کو سمندر میں اپنے ہدف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کے قابل بناتا ہے، کامیاب تجربہ پاکستان کے ساحلی علاقے سے کیا گیا۔
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے اپنے پیغام میں کہ یہ ویپن سسٹم پاک بحریہ کے آپریشنل دائرہ کار میں ایک نئی جہت کا اضافہ ہے۔
تجربے کے موقع پر وائس چیف آف نیول اسٹاف، وائس ایڈمرل خان ہشام بن صدیق اور پاک بحریہ کے اعلیٰ آفیسرموجود تھے۔وائس چیف آف نیول اسٹاف نے میزائل یونٹ کے عملے کی محنت اور کاوشوں کو سراہا۔

مزیدخبریں