اسلام آباد: الیکشن کمیشن سے کلین چٹ ملی تو کپتان ایازصادق پر پھٹ پڑے۔اور اسپیکرقومی اسمبلی سے عہدے پر رہنے کاجواز مانگ لیا۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایاز صادق آپ کو استعفا نہیں دینا چاہیے ؟اسپیکر کا شریف خاندان کا درباری ہونے کاتاثر ہوتو پالیمنٹ نہیں چل سکتی۔
عمران خان نے پھر توپوںکا رخ کیا وزیر اعظم کی طرف۔بولے سپریم کورٹ میں جو کچھ سامنے آگیا۔میاں صاحب کےپاس بھی وزرات عظمی کا جواز باقی نہیں رہتا
چیئرمین تحریک انصاف کامزید کہنا تھا کہ میں نے کہا تھا ایک بھی جھوٹ ثابت ہوگیا تو سیاست چھوڑ دوں گا،سب کے سامنے واضح ہو گیا سچ کیا تھا اور کیس کیاتھا،اسپیکر نے نواز شریف کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو نہیں بھیجا میرا ریفرنس بھیجا۔ اسپیکر نے نواز شریف کےساتھ مل کر میری آواز بند کرنے کی کوشش کی ۔ انہوں نے کہا کہ ایاز صادق آپ کے پاس اسپیکر قومی اسمبلی رہنے کا کیا جواز رہ گیا ہے ؟ سپریم کورٹ میں جو چیزیں سامنے آئیں ،نواز شریف کا رہنے کا جواز نہیں رہتا۔