اسلام آباد:وزیرداخلہ نےدو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کرنے والوں کیخلاف آخری حد تک جائیں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چودھری نثار نے کہا کہ سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد ہٹایا جا رہا ہے،بہت سے بلاگز بلاک کرنے کیلئے سروس پروائیڈرز کو ہدایات جاری کر دیں،تعاون نہ ہوا تو سخت ترین اقدامات کریں گے۔
وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ توہین آمیز مواد عالمی مسئلہ بن گیا ہے،دیگر اسلامی ممالک سے بھی رابطہ کریں گے۔ امریکی حکومت سے اس حوالے سے مدد مانگی ہے،قانونی مشاورت بھی جاری ہے۔چودھری نثار کا مزید کہنا تھا کہ توہین رسالت کرنیوالے دشمنان اسلام نہیں دشمنان انسانیت ہیں۔ ایسا آزادی اظہار نہیں دیں گے جس سے کسی مذہب پر وار کیا جائے ۔پی سی بی اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی کرے۔فکسنگ معاملے کی ایف آئی اے تحقیقات جاری رکھے گی۔ برطانیہ سے منی لانڈرنگ اور نفرت پھیلانے کے جرائم کا ریکارڈ مانگیں گے۔