ممبئی:اداکارگووندا نے بڑی اسکرین سے غائب ہونے کے بعد سیاست میں بھی قدم رکھا لیکن کچھ عرصے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ بالی ووڈ ہی ان کا پیشہ ہے۔ اداکار آخری بار ایک لمبے عرصے کے بعد فلم ’’کل دل‘‘ اور’’ہیپی اینڈنگ‘‘ میں نظر آئے تھے تاہم اب ایک بار پھروہ دیپنکرسیناپتی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’’آگیا ہیرو‘‘ سے پھر سے مداحوں کو محظوظ کرنے آرہے ہیں جب کہ فلم کی شوٹنگ بھی مکمل ہوچکی ہے جواس ماہ یلیزہوگی۔
دوسری جانب اداکار گوندا ایک بار پھرفلموں میں کام کے حوالے سے بہت زیادہ پرجوش ہیں جب کہ مداح بھی سپراسٹار کو بڑی اسکرین پر دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔