مشرف میرے ہتھے چڑھے تو خوب دھلائی کر وں گا ،وزیرقانون پنجاب

03:20 PM, 16 Mar, 2017

لاہور:سیاست میں گالم گلوچ کے بعدہاتھا پائی زور پکڑنے لگی، وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ بھی مار کٹائی میں حصہ ڈالنے کے لئے بے تاب ہو گئے،لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے پرویز مشرف کو معاف نہیں کیا ،مشرف ہتھے چڑھے تو خوب دھلائی کریں گے۔
انکا کہنا تھا کہ تاریخ میں عدالت نے کئی فیصلے کئے جبکہ عوام نے اپنے فیصلے کئے ،تاہم پاناما کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کریں گے۔رانا ثنااللہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے حق میں جو الیکشن کمیشن کا فیصلہ آیا ہے اس پر اپیل کا فیصلہ مشاورت سے کریں گے۔

مزیدخبریں