بھارتی شہر گوا کے ساحل سے آئرش خاتون کی برہنہ لاش برآمد

12:19 PM, 16 Mar, 2017

نئی دہلی:آئرلینڈ کی ایک 25سالہ خاتون جنوبی گوا کے ایک ساحل پر مردہ پائی گئی جس کے بعد ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے، پولیس نے بتایا ہے کہ اس عورت کی برہنہ لاش گزشتہ روز یہاں سے 80کلومیٹر دور موضع دیواباغ کے ساحل پر ویران جگہ پائی گئی۔ پولیس نے کہا کہ وہ آخری مرتبہ اس گاو¿ں کے مقامی لوگوں کے ساتھ ہولی کھیلتے دیکھی گئی تھی۔ متعلقہ ڈی ایس پی سامی ٹویرس نے کہا کہ مقامی شخص وکاس بھگت کو اس سلسلہ میں گرفتار کیا گیا اور تفتیش کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں