سائنس فکشن فلم ’کوما‘ کا پہلا ٹریلر جاری

12:16 PM, 16 Mar, 2017

لاہور:سائنس ،ایکشن اور جدید ٹیکنالوجی ہالی ووڈ کی فلموں کا خاصہ ہیں اور دنیا بھر میں اس کے مداح موجود ہیں تو اب سنسنی خیز فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ ایکشن سے بھرپور روسی سائنس فکشن فلم کوما ’COMA‘کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
نکیتا آرگونوو کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے ماہر تعمیرات کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک خطرناک اور پراسرار حادثے کے نتیجے میں کوما میں چلا جاتا ہے اور ہوش میں آنے کے بعد خود کو ایک الگ ہی دنیا میں پاتا ہے۔


فلم کی کاسٹ میں رینال موخامیتو،ایلیکسی سیبریاکوو،اینٹن پیمفشنے،میلوش بیکووک اور روسٹسلاو گلبس سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔سیرک اینڈریسیان کی پروڈیوس کردہ یہ فلم رواں برس سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

مزیدخبریں