فیصل آباد:کتے کو چھیڑنا جرم بن گیا،کتے نے تو کچھ نہ کہا لیکن کتے کے مالک نےنوعمر لڑکے کو گولیوں سے بھون ڈالا۔کتے کو چھیڑ نے پر16 سالہ لڑکے نے 14 سالہ خانہ بدوش کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ خانہ بدوش ہیں پولیس نہ تومقدمہ درج کر رہی ہے نہ ہی کوئی انصاف دینے والا ہے ۔دوسری جانب فائرنگ کرنے والا لڑکا فرار ہو گیا جبکہ لواحقین بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے ملت ٹائون میں خانہ بدوش لڑکے نے علاقے کے بااثر خاندان کے پالتو کتے کو چیھڑا جس پر کتے کا 16 سالہ مالک طیش میں آگیا اور اس نے 14سالہ خانہ بدوش لڑکے پر فائرنگ کر دی جو موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ رائیس لڑکا فرار ہوگیا ہے۔دوسری جانب پولیس نے ابھی تک قتل کا مقدمہ درج کیا اور نہ ہی ملزم کو گرفتار کیا ہے۔لواحیقین نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔