لاہور: ملک بھر میں فسادیوں کے خلاف آپریشن ردالفساد تیزی سے آگے بڑھنے لگا، بورے والا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کالعدم تنظیم کے رہنما کوگرفتارکرلیا۔خیر پور ،گوجرہ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ملتان میں بھی درجنوں مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔بورے والامیں سی ٹی ڈی اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ،کالعدم تنظیم کے اہم رہنما قاری شاہین اقبال کو گرفتار کرلیا ۔ ملزم کے قبضے سے تین لیپ ٹاپ اوراہم دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔ ادھر سندھ کے علاقے خیر پور میں بارودی مواد ملنے کے بعد ایک مشتبہ شخص کوحراست میں لے لیا گیا ،گرفتار شخص کاتعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جارہا ہے۔
گوجرہ اورٹوبہ ٹیک سنگھ میں میں پولیس اورحساس اداروں نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 100 سے زائد افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی جبکہ بعض کو حراست میں بھی لے لیا گیا ،ملتان میں بھی 90 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔ اور5 مشکوک افراد کو حراست لے لیا گیا۔ اس سے پہلے آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس اداروں ،رینجرز اور پولیس کی اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سرچ آپریشنز کے دوران 11افغان باشندوں سمیت 26مشتبہ کو گرفتارکیا گیا ۔