لندن :برطانوی وزیراعظم نے یورپی یونین عدالت کے حجاب پر پابندی سے متعلق فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا یہ کام نہیں ہے اور نہ ہی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کو بتائے کہ انہیں کیا پہننا چاہیے اور کیا نہیں۔
اپنے بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کیا پہنیں گی اس بات کافیصلہ کرنا حکومت کا نہیں خواتین کا حق ہے۔ مسلم خواتین اسٹاف کاحجاب پہننا یورپی کمپنی مالکان کی مرضی سے مشروط کرنے کے یورپی یونین عدالت کے فیصلے پر عالمی اداروں سمیت دنیا بھر میں تنقید کی جارہی ہے۔یاد رہے برطانوی وزیر اعظم اس پہلے بھی مسلم خواتین کے حجاب کے معاملے پر کھول کر اپنے خیالات کا اظہار کر چکی ہیں۔